Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ آج اہم ترین مقدمات کے فیصلے سنائے گی

آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیخلاف آئینی درخواست پر فیصلہ بھی آج سنایا جائے گا
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2023 09:41am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

سپریم کورٹ میں جمعہ 8 ستمبر کیلئے جاری کی جانے والی مقدمات کی کازلسٹ کے مطابق آج اہم مقدمات کے فیصلے سنائے جائیں گے۔

کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز ایک بینچ میں شامل ہوں گے۔

کاز لسٹ کے مطابق بینچ صرف فیصلے سنانے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔

بینچ ٹیکس اور ریونیو سے متعلق مقدمات کے فیصلے سنائے گا۔

سپریم کورٹ آج آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں ججز پر حکومتی اعتراضات کی درخواست پر فیصلہ آبھی سنائے گی۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف عابد زبیری کی آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، حکومت نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن، ‏جسٹس منیب اختر پر اعتراض اٹھایا تھا، اٹارنی جنرل کے اعتراضات سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت نے مبینہ آڈیوز کی انکوائری کیلئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن تشکیل دیا تھا، کمیشن میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بھی شامل تھے۔

تاہم سپریم کورٹ نے انکوائری کمیشن کو کام کرنے سے روک دیا تھا۔

audio leak

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Cause List

Reserved Judgement

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div