Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

پنجاب حکومت نے چینی اسمگلنگ میں ملوث 13 بڑے نام ایف آئی اے کو دے دیے

ملز مالکان کی ملی بھگت سے قیمت 90سے180روپے کلو کی گئی
شائع 08 ستمبر 2023 10:25am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے چینی اسکینڈل میں ملوث 13 بڑے ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دے دیے۔ تمام ڈیلرزشوگر ملوں کے نمائندے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے چینی اسکینڈل میں ملوث یہ 13 افراد شوگر ملوں کے نمائندے تھے جو ملز مالکان کی ملی بھگت سے چینی کی قیمت 90سے180روپے کلو پر لے گئے۔

ان ڈیلرز نے کارٹل بنا کراربوں روپے منافع کمایا۔

ذرائع کے مطابق نام دیے جانے کے باوجود ایف آئی اے اور دیگر ایجنسیاں کئی روزبعد بھی کسی ڈیلرکو گرفتارنہ کرسکیں۔

اس حوالے سے ذرائع محکمہ خوراک نے بتایا کہ یہ ڈیلرزاپنے گھروں اور کاروبارسے غائب ہوچکےہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے تمام تفصیلات وفاق اورایف آئی اے کوبھجوائے جانے کے بعد ایف آئی اےنےمقدمات درج کرکےکارروائی کاآغازکردیا ہے تاہم تاحال باوجود ایک بھی ڈیلر نہ پکڑا جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان اسمگل کی جانیوالی چینی کی بھاری کھیپ پکڑی گئی، 20 ٹرک ضبط

چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ذرائع نے مزید کہا کہ ان ڈیلرز کے پکڑے جانے پر شوگر ملز مالکان پکڑے جا سکتے ہیں ، ان ڈیلرزسے ہی ڈیٹا ملے گا کہ کتنی چینی اسمگل کی گئی۔

FIA

sugar mills

sugar price