Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

ایشیا کپ: پاک بھارت کے ریزرو ڈے میچ پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا

کولمبو میں بادلوں اور تیز ہواؤں کا راج، دوپہرمںیں بارش کے قوی امکانات
شائع 11 ستمبر 2023 10:11am
تصویرؒ پی سی بی/ ایکس اکاؤںٹ
تصویرؒ پی سی بی/ ایکس اکاؤںٹ

ایشیا کپ میں کل بارش کے باعث روک دیا جانےوالا پاک بھارت میں آج بھی خدشات کا شکار ہے۔

کولمبو میں کھیلا جانے والا میچ آج ریزرو ڈے پر دوپہرڈھائی بجے وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں پر کل روکا گیا تھا ۔

تاہم شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر یہ ہے کہ کولمبو کا موسم میچ کے لیے آج بھی سازگار نہیں ہے۔

شہرکا موسم ابرآلود ہے، گزشت رات سے مسلسل بوندا باندی کا سلسلہ جاری تھا جو صبح سویرے موسلا دھار بارش میں تبدیل ہوگیا۔

فی الحال بارش رُک جانے کے بعد شہرمیں بادلوں اور تیز ہواؤں کا راج ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کولمبومیں آج پورا دن وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خصوصاً سہ پہر میں بارش کے امکانات زیادہ ہونے کے باعث پاک بھارت میچ پر ابھی سے سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

ویدرفورکاسٹ کے مطابق آج دن کے اوقات میں 80 سے 90 فیصد تک بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

بھارت نے چوبیس اعشاریہ ایک اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ روہت شرما نے 56 اور شبمن گل نے 58رنز بنائے، دونوں کی وکٹیں شاداب اور شاہین نے حاصل کیں۔

بارش کے باعث کھیل روکے جانے تک کے ایل راہول 17 اور ویرات کوہلی 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

ASIA CUP 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div