Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

عدالتوں میں عمران خان کی وکالت کرنے پر لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری

لطیف کھوسہ نے سائفر کے حوالے سے ریاست کی پالیسی پر تنقید کی، نوٹس
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2023 12:26pm
رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ۔ فوٹو — فائل
رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ۔ فوٹو — فائل

پیپلزپارٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس لینے پر لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بغیر اطلاع دوسری جماعت کے سربراہ کے کیسز میں دفاع کر رہے ہیں، اور انہوں نے سائفر کے حوالے سے ریاست کی پالیسی پر تنقید کی ہے۔

پیپلزپارٹی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سینئر رہنما اور معروف قانون دان لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس کردیا ہے، جس میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

شوکاز نوٹس نیئربخاری کی طرف سے جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ لطیف کھوسہ پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے ممبر ہیں، لیکن وہ پارٹی کی سینیئر قیادت سے اجازت کے بغیر دوسری جماعت کا دفاع کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کا ن لیگ کو سخت ٹکر دینے کیلئے ناراض رہنماؤں کا منانے کو فیصلہ

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لطیف کھوسہ بغیر اطلاع دوسری جماعت کے سربراہ کے کیسز میں دفاع کر رہے ہیں، اور کرپشن کیسز میں سزا پانے والے ملزم کے کیسز میں معاونت کر رہے ہیں۔ جب کہ انہوں نے وکلا کنونشن سے خطاب میں سائفر کے حوالے سے ریاست پر تنقید کی۔

شوکازنوٹس میں لطیف کھوسہ سے 7 روزمیں جواب طلب کرتے ہوئے متنبہ کیا گیا ہے کہ جواب نہ دینے پر ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی جائے گی۔

لطیف کھوسہ کو جاری کردہ نوٹس کا عکس
لطیف کھوسہ کو جاری کردہ نوٹس کا عکس

Pakistan People's Party (PPP)

latif khosa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div