Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، شہر اندھیرے میں ڈوب گیا

لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، نارتھ کراچی اور سرجانی سمیت مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2023 06:47pm
اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
اسکرین گریب/ سوشل میڈیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوگئی، صدر،گرومندر،نمائش اور ملحقہ علاقوں میں بارش جاری ہے۔

قائد آباد، کلفٹن، ناظم آباد، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی کے علاوہ نارتھ کراچی، نیو کراچی اور سرجانی سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسے۔

اس کے علاوہ حسن اسکوائر، گلشن اقبال، ملیر اور اطراف کے علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

کراچی میں بارش کے بعد کئی علاقوں میں دو سو سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، نارتھ کراچی، شادمان ٹاؤن، گارڈن، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، اور سرجانی میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

کہاں کتنی بارش ہوئی؟

سب سے زیادہ بارش کیماڑی میں 11 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد مسرور بیس پر 9 ملی میٹر اور کیماڑی میں 8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اسی طرح ناظم آباد میں 6 ملی میٹر، فیصل بیس پر 5 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 4، یونیورسٹی روڈ پر 3 اور اولڈ ائرپورٹ، ابراہیم حیدری، ڈیفنس میں 2، 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

قائدآباد، گلشن حدید، سعدی ٹاؤن میں ایک ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔

مزید بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج 24 گھنٹے کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 18 سے 20 ستمبر تک کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی تھی۔

karachi

Rain

Karachi Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div