Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بابر اعظم نے ورلڈ کپ کیلئے کس خواہش کا اظہار کیا، ذکاء اشرف نے بتادیا

شاداب خان کو فائنل الیون سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے
شائع 22 ستمبر 2023 04:01pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکاء اشرف سے ورلڈ کپ سے قبل بڑی خواہش کردی۔

ایک بیان میں ذکاء اشرف نے کہا کہ م کپتان بابر اعظم کو تجویز دی گئی تھی کہ نائب کپتان لیگ بریک بولر شاداب خان فارم کے مسئلے سے دوچار ہیں، لہٰذا مناسب ہوگا کہ انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نا کیا جائے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مگر بابر اعظم نے خواہش ظاہر کی کہ وہ شاداب خان کو ورلڈ کپ میں بطور نائب کپتان ٹیم کے ساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ البتہ کپتان نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ اگر شاداب خان نے ورلڈ کپ میں پرفارمنس نا دی تو انہیں فائنل لائن الیون سے ڈراپ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے ہمیشہ اچھا کروں، پچھلے 15 سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں، ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ 2023 کے لئے قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

babar azam

shadab khan

zaka ashraf

world cup 2023

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

World Cup Squad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div