Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

مضرصحت انجکشن سے متعلق ترجمان محکمہ صحت سندھ کا بیان سامنے آگیا

بینائی کو پہنچنے والے نقصان کو روکنا انتہائی ضروری ہے، ترجمان
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2023 03:09pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

مضرصحت انجکشن سے متعلق ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ پنجاب میں آشوب چشم کے متاثرین کے ساتھ جو ہوا اس پرافسوس ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں مضرصحت انجکشن سے متعلق کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، معلومات کے مطابق تمام متاثرین آنکھوں کے انفیکشن میں مبتلا تھے، ہم مخصوص برانڈ کی دوا پر فی الحال ایکشن لیں گے۔

ترجمان صوابائی محکمہ صحت نے کہا کہ بینائی کو پہنچنے والے نقصان کو روکنا انتہائی ضروری ہے، سندھ ناخوشگوار واقعے سے قبل مخصوص برانڈ کی دوا کو وقتی طور پر روکنا مناسب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم صوبے بھر میں اپنے ماہرین امراض چشم سے رابطے میں ہیں، سندھ کے تمام ماہر امراض انجیکشن کے استعمال میں زیادہ احتیاط برتیں، عوام دوا کے براہ راست استعمال سے قبل اپنے مقامی ماہر امراض چشم سے رابطہ کریں۔

دوسری جانب نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ملک میں صحت کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں کہ صحت کے شعبے میں بہتری عوام کونظرآئے،آشوب چشم کی وبا کی تحقیقات جاری ہیں۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں، ضروری ادویات کی فراہمی کو مارکیٹ میں یقینی بنا رہے ہیں اور مارکیٹ سےغائب کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی کےکیسزگزشتہ سال کی نسبت کم ہیں، پنجاب میں ڈینگی سے تاحال کوئی اموات نہیں ہوئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آنکھوں کومتاثرکرنےوالی دوائی مارکیٹ سے اٹھالی گئی ہے، 2 سپلائرز کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

سیکرٹری صحت پنجاب جمال ناصرنے کہا کہ ڈینگی کیلئےادویات مارکیٹ میں منافع خوری کی جارہی تھی، مہنگے داموں ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ادویات کے معاملے پر تحقیقات مکمل کر کے جلد رپورٹ شائع کی جائے گی۔

صحت

sindh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div