Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

خام تیل کے بعد روس نے پاکستان کو گیس بھی مہیا کردی

روس سے پاکستان کو ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی گیس کی بڑی کھیپ موصول
شائع 26 ستمبر 2023 11:50pm
تصویر: ایکس/رشین ایمبیسی
تصویر: ایکس/رشین ایمبیسی

پاک روس تجارت پروان چڑھنے لگی ہے، خام تیل کے بعد روس نے پاکستان کو گیس بھی مہیا کردی۔

روسی سفارت خانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر گیس فراہمی کی تصدیق کردی۔

سفارت خانے کے مطابق روس سے پاکستان کو ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی گیس کی بڑی کھیپ موصول ہوگئی ہے۔

پاکستان کو روس سے پہلی کھیپ ایران کے رخس اسپیشل اکنامک زون کے ذریعے فراہم کی گئی۔

روس اور پاکستان کی حکومتیں ایل پی جی کی دوسری کھیپ پر مشاورت کررہی ہیں۔

Russian Embassy

LPG Cargo

Russia Pakistan Trade

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div