Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

حافظ قرآن طلبا و طالبات کو اضافی 20 نمبر نہ دینے کا فیصلہ

نئی پالیسی پرعمل درآمد رواں سال داخلوں پرہوگا
شائع 01 اکتوبر 2023 01:24pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

حافظ قرآن کو ایف ایس سی میں دیے جانے والے 20 نمبر اب نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے کہا کہ حافظ قرآن طلبا و طالبات کو اضافی نمبر نہیں دیے جائیں گے، جنہیں پہلے اضافی 20 نمبر دئیے جاتے تھے۔

واضح رہے کہ نئی پالیسی پرعمل درآمد رواں سال داخلوں پر ہوگا، حافظ قرآن کو 20 نمبر ایف ایس سی کے نمبروں میں شامل ہوتے تھے۔

میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایک ایک نمبر اہم تصور کیا جاتا ہے لہذا حافظ قران طلبہ کے لیے ان مارکس کی غیرمعمولی اہمیت ہے۔

حافظ قرآن طلبہ کے لیے اضافی نمبروں کے معاملات کئی مرتبہ عدالتوں میں بھی زیر بحث آچکے ہیں۔

تعلیم

Hafiz Quran