Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

ملک بھر میں موبائل سمزکی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ

سمز کی تصدیق ملٹی فنگر ویری فیکیشن کے تحت کی جائے گی
شائع 02 اکتوبر 2023 03:58pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا سمیت پاکستان بھر میں موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اور سمز کی تصدیق ملٹی فنگر ویری فیکیشن کے تحت کی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 26 ستمبر پشاور میں امن امان سے متعلق ایپکش کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں میں اعلیٰ عسکری قیادت اور نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دستاویز کے مطابق اب تک 80 ہزار 624 موبائل سمز بلاک کی گئی ہیں، ملک بھر میں ساڑھے 4 ملین غیر فعال سمز کو بھی بلاک کیا گیا ہے۔

 موبائل فون سمز کی تصدیق کا نوٹیفکیشن
موبائل فون سمز کی تصدیق کا نوٹیفکیشن

دستاویز میں بتایا گیا کہ ایک لاکھ 12 ہزار 320 ٹیمپرڈ افغان پاسپورٹ بھی بلاک کئے گئے ایک پاسپورٹ پر اب صرف ایک ہی سم کھولی جائے گی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا سمیت ملک بھرمیں موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اور سمز کی تصدیق ملٹی فنگر ویری فیکیشن کے تحت کی جائے گی۔

mobile sims

Re verification of mobile SIM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div