Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

چائے پینی ہے تو ’مورنگا‘ کی پیئیں

سادہ جڑی بوٹی آپ کو یہ بیش بہا فوائد دے سکتی ہے
شائع 03 اکتوبر 2023 12:23pm
تصویر: مورنگا ڈاٹ کام
تصویر: مورنگا ڈاٹ کام

روزمرہ معمولات میں ہر شخص کے لیے چائےایک ٹانک کا کام کرتی ہے، بات کی جائے ہربل ٹی کی تو جلد کو بہتر بنانے سے لیکر مدافعتی نظام بہتر بنانے تک مورنگا (سوہانجنا) ٹی انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

کیفین سے پاک مشروب کے طور پر اگر آپ چاہیں تواسے دن میں دو سے تین بار لے سکتے ہیں۔

مورنگا کے فوائد حاصل کرنے کیلئے اسے ایک سادہ جڑی بوٹی کی طرح استعمال نہ کریں بلکہ اس سے بنی چائے کا بھرپور لطف اٹھائیں اور فائدہ بھی پائیں۔

مورنگا چائے کیا ہے؟

مورنگا چائےدراصل اولیفیرا پودے کے پتوں سے نکلتی ہے۔اسے ڈرم اسٹک کے درخت کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ دنیا بھر میں مختلف ٹراپیکل خطوں میں بھی کاشت کیا جاتا ہے، غذائیت کی وجہ سے لوگ اسے اپنی کھانوں میں استعمال کرتے ہیں۔

اس درخت کے پتے اور بیج پروٹین، وٹامن، معدنیات، اور فلیونوئیڈز سے بھرے ہوئے ہیں جن میں کیفین نہیں ہوتی۔

صرف ایک کپ کٹے ہوئے مورنگا کے پتے آپ کو پروٹین کی صحتمند خوراک فراہم کرسکتے ہیں۔

مورنگاٹی کیسے بنا سکتے ہیں؟

اس چائے کو بنانے کے لیے ہمیں مورنگا کے پتوں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ہم اس کے پھول اور بیج بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ کیفین سے پاک یہ پتے آپ کو صحت افزا چائے سے لظف اندوز ہونے میں مدد دیں گے۔

چائے بنانے کے لیے ہمیں چند خشک مورنگا چائے کے پتے اور تازہ ابلا ہواپانی چاہئیے ہوگا ۔

ایک کپ پانی میں ایک چمچ پتیاں لیں اور 5 منٹ تک ابالنے کے بعد چائے کو چھان لیں ۔ اب اس میں حسب ذائقہ مٹھاس شامل کریں۔

آپ مورنگا کے ساتھ کچھ سبز چائے کی پتیوں کوبھی ملا سکتے ہیں۔

یہ ایک ملٹی وٹامن کی طرح ہے جو اینٹی آکسینڈنٹ ہونے کے باعث آپ کو بیشمار فوائد پہنچاتی ہے۔

مزید پڑھیں:

دودھ پتی چائے آپ کو کس طرح کینسر میں مبتلا کرتی ہے؟

چائے کے شوقین افراد کیلئے ایک نئی خوشخبری

ہر صبح چائے ضرور پئیں کیونکہ یہ نقصان نہیں ’فوائد‘ دیتی ہے

اینٹی فنگل اور اینٹی وائرل

مورنگا چائے اہم اینٹی بیکٹیریل جزو رکھتی ہے، ۔ یہ بیکٹیریا کی ایک رینج سے لڑتا ہے جن میں اسچیریچیا کولی اور اسٹیفیلوکوکس ایپیڈرمائڈس جیسے نقصان دہ بیکٹیریا شامل ہیں۔

سوزش روکنے میں معاون

مورنگا چائے کے ساتھ دائمی سوزش کو ختم کیا جاسکتا ہے اینٹی سوزش خصوصیات جسم کو زخموں اور انفیکشن سے بچاتی ہیں۔

بلڈ شوگرکم کرتی ہے

ذیابیطس کے افراد کے لیے یہ چائے ایک نعمت ثابت ہوسکتی ہے. پتے انسولین کی سرگرمی کو بڑھانے ، خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرنے ، اور گلوکوز کے حصول کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔

کینسر کے خلاف ڈھال

مورنگا چائے کینسر کی روک تھام کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ جگر، لبلبے اور چھاتی کے سرطان سمیت متعدد اقسام کے کینسر کیخلاف مثبت اثرات کے دیکھے گئے ہیں۔

وزن میں کمی

مورنگا کے پتوں میں کلوروجینک ایسڈ ہوتا ہے جو وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے ، موٹاپے میں مبتلا اور اپنے وزن میں کمی کا انتظام کرنے کے مؤثر طریقوں کی تلاش کرنے والوں کے لئے ، مورنگا فائدہ مند ہوسکتی ہے۔

یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے اور دل کی حفاظت فراہم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔

Tea

healthy lifestyle

Caffeine

moringa

herb

tropical region

leaf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div