Aaj News

بدھ, مئ 22, 2024  
13 Dhul-Qadah 1445  

آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے گاڑیاں چھیننے اور ڈکیتیوں میں ملوث گروہ گرفتار

ملزمان اسکول، کوچنگ سینٹر کے باہر بھی لوٹ مار کرتے تھے، پولیس
شائع 03 اکتوبر 2023 12:39pm
فوٹو — کراچی پولیس
فوٹو — کراچی پولیس

کراچی میں آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے گاڑیاں چھیننے اور ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کو پولیس نے سرجانی سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گروہ کا ایک رکن واجد فرار ہے جب کہ ملزم آصف خاتون کی جعلی آئی ڈی بنا کر شہریوں کو موبائل، لیپ ٹاپ خریدنے کے بہانے بلاتا تھا اور برگر گینگ ممبران کو اسلحہ، موٹر سائیکل سمیت تمام سہولیات دیتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آصف برگر کا گروہ بینک سے رقم نکلوانے والے درجنوں شہریوں کو لوٹ چکے ہیں، اس کے علاوہ یہ اسکولوں، کوچنگ سینٹر کے باہر خواتین اور بچوں کے والدین سے لوٹ مار کرتے تھے۔

ملزمان نے سرجانی سیکٹر 7 اے میں شہری کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی بھی ماری تھی جب کہ ملزمان تیموریہ سے گاڑی اور حیدری کے علاقے سے موٹر سائیکل چھیننےمیں بھی ملوث ہیں۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ حیدری، سولجر بازار، نیو کراچی اور خواجہ اجمیر نگری میں مقدمات درج ہیں۔

Karachi Police

Karachi Street Crimes

Dacoits