Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کراچی: مبینہ غلط آپریشن سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی بینائی بری طرح متاثر

فہیم حسین کی مدعیت میں فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2023 11:37pm
کراچی: ڈاکٹر کے مبینہ غلط آپریشن کرنے پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی بینائی متاثر۔ فوٹو ــ فائل
کراچی: ڈاکٹر کے مبینہ غلط آپریشن کرنے پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی بینائی متاثر۔ فوٹو ــ فائل

کراچی میں آنکھوں کے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سامنے آگئی۔ غلط آپریشن کرنے پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سندھ فہیم حسین کی بینائی متاثر ہوگئی۔

فہم حسین کے مطابق ڈاکٹر اعظم نے نجی اسپتال میں ایک ہفتے کے وقفے سے آنکھوں کا آپریشن کیا۔

انھوں نے بتایا کہ شدید تکلیف کے بعد ڈاکٹراعظم نے اسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی اسپتال میں معائنہ کیا اور ایک آنکھ کا آپریشن دوبارہ کردیا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے بتایا کہ تیسرے اسپتال میں آنکھ کا معائنہ کرایا تو ڈاکٹر نے بتایا آنکھ میں ڈالا گیا لینس پردے پر گرا ہوا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ دوسری آنکھ میں شدید انفیکشن ہے جس کی وجہ سے بینائی سے محروم ہوں۔

ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل سندھ فہیم حسین کی مدعیت میں فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ میں شہید ملت روڈ پر واقع اسپتال اور آئی سرجن کو نامزد کیا گیا۔

مدعی کے مطابق ڈاکٹر اعظم نے آنکھوں میں موتیا کی تشخیص کی اور آپریشن کا کہا، ڈاکٹراعظم نے نجی اسپتال میں آپریشن کیا۔

مقدمے میں مدعی نے مزید موقف اپنایا کہ آپریشن کیلیے 2 لاکھ 51 ہزار روپے طلب کیے گئے۔

مدعی کے مطابق آپریشن کے باوجود آنکھوں میں درد رہا، دوسرے ڈاکٹر کو دکھانے پر معلوم ہوا کہ لینس پر دے پرگرا ہوا ہے۔

متاثرہ فہیم حسین نے صدر مملکت، وزیراعظم اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سے ایسے مافیا ڈاکٹروں کے لائسنس معطل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری بنائی متاثر ہے کسی اور کی زندگی کے ساتھ یہ مافیا کھلواڑ نا کرسکے، اس لئے ایسے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

karachi

healthy lifestyle

eye care

EYE INFECTION