Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے، آرمی چیف

سندھ اپیکس کمیٹی کا کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا عزم
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2023 08:39pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آئی ایس پی آر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آئی ایس پی آر

سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس حساس نوعیت کے اہم فیصلوں کے بعد اختتام پذیر ہوگیا، جس میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ غیرقانونی کارروائیوں کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آج کراچی کا دورہ کیا اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کے ہمراہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان، سندھ کے کچے کے علاقے میں جاری آپریشن اور سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی حفاظت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی اور غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان، سندھ میں ایس آئی ایف سی کے اقدامات اور گرین سندھ کے اقدامات پر پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر سرکاری محکمے غیر قانونی سرگرمیوں کے اسپیکٹرم کے خلاف کارروائیوں کو پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے تاکہ وسائل کی چوری اور ان سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کو ہونے والے معاشی نقصانات کو روکا جا سکے۔

جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ غیرقانونی کارروائیوں کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔

پاک فوج کے سربراہ نے تاریخی اقدامات کے فائدہ مند اثرات کے لیے محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کراچی آمد پر کور کمانڈر کراچی نے ان کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں

خوارج کو پاکستان کے دشمنوں کی ریاستی پشت پناہی حاصل ہے، آرمی چیف

پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغان خاندانوں کا انخلاء شروع، افغان حکومت نے استقبال کی تیاری کرلی

غیرقانونی غیرملکیوں کا انخلاء: حکومت کا مختلف جیلوں ایف آئی اے کاونٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

COAS

karachi

IG Sindh

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

Justice (Rtd) Maqbool Baqir

Illegal Afghan Residents

Sindh Apex Committee

army cheif

Illegal Afghan Immigrants

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div