Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

کراچی میں ایک بار پھر ڈینگی سر اٹھانے لگا، ایک سال میں 1188 افراد متاثر

سندھ بھر میں ملیریا کے 795 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے
شائع 09 اکتوبر 2023 09:18pm
کراچی میں ایک بار پھر ڈینگی سر اٹھانے لگا، ایک سال میں 1188 افراد متاثر۔ فوٹو ــ فائل
کراچی میں ایک بار پھر ڈینگی سر اٹھانے لگا، ایک سال میں 1188 افراد متاثر۔ فوٹو ــ فائل

گندگی اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ شہر قائد میں ڈینگی کے مزید نو کیسز رپورٹ ہوگئے جبکہ سندھ بھر میں ملیریا کے سات سو پچانوے کیس سامنے آگئے۔

شہر قائد میں ایک بار پھر ڈینگی سر اٹھانے لگا ہے۔ کراچی کے ضلع شرقی میں3 ، کورنگی میں 2، ویسٹ میں 2، کیماڑی اور سینٹر میں ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

رواں ماہ سندھ بھر میں ڈینگی کیسز کی تعداد 111 ہوگئی۔ اکتوبر میں کراچی میں 69 ، حیدرآباد ڈویژن میں 37 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ بھر میں رواں سال 1502 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی۔ ڈینگی سے متاثرہ افراد میں سے 1188 کا تعلق کراچی سے ہے۔

دوسری طرف صوبے میں ملیریا کے 795 نئے کیسز سامنے آ گئے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی سے ملیریا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

شہید بے نظیر آباد سے 30، میرپور خاص ڈویژن سے 141، لاڑکانہ سے 326 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ حیدرآباد سے 290 اور سکھر سے ملیریا کے 8 کیسز سامنے آئے۔

یاد رہے کہ ملیریا کے باعث رواں سال دو اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ رواں سال سندھ سے 3 لاکھ 90 ہزار 605 ملیریا کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

karachi

sindh

dengue

Malaria

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div