Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

تصاویر: فلسطین اسرائیل کشیدگی میں ہونیوالی تباہی کے مناظر

حماس کے حملے کے بعد سے بڑھ کر جنگ میں تبدیل ہوگئی
شائع 11 اکتوبر 2023 11:41am
ایک فلسطینی شہری غزہ میں 11 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی بمباری کے بعد اپنے گھر کے ملبے پر کھڑا افسوس کر رہا ہے (اے ایف پی)
ایک فلسطینی شہری غزہ میں 11 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی بمباری کے بعد اپنے گھر کے ملبے پر کھڑا افسوس کر رہا ہے (اے ایف پی)

فلسطین اسرائیل کے درمیان کشیدگی حماس کے حملے کے بعد سے بڑھ کر جنگ میں تبدیل ہوگئی ہے، غزہ کی ناکہ بندی مزید سخت، خوراک، ایندھن اور بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی چار روز سے جاری بمباری میں غزہ کو کھنڈر میں تبدیل کردیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن سے فون پر رابطہ کرکے کہا کہ حماس نے جنگ کا فیصلہ کیا تو اب جنگ ہی ہوگی۔

حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر بم برسا دیے ساتھ ہی زمینی حملے کی تیاری بھی کر لی، جس کے کچھ مناظر تصاویر میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

اسرائیل کی غزہ پر بمباری کی وجہ سے عمارتین ملبنے کا ڈھیر بن گئیں ہیں۔

ایک اسرائیلی فوجی شمالی اسرائیل میں لبنان کے ساتھ اسرائیل کی سرحد کے قریب بکتر بند پرسنل کیریئر پر بیٹھا ہے۔

فلسطین بمباری کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں ک نماز جنازہ ادا کر رہے ہیں۔

حماس کے حملے میں جان گنوانے والے اسرائیلی شہریوں کی آخری رسومات اداد کی جارہی ہے۔

غزہ شہر میں اسرائیلی حملوں سے تباہ ہونے والے مکانات اور عمارتوں کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک امدادی رضاکار جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح میں اسرائیلی حملوں سے تباہ ہونے والے مکان کے ملبے تلے دبے فلسطینیوں کو نکالنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

فلسطینی عسکریت پسند گروہ حملے میں ہونے والی تباہی کے منظر دیکھا جاسکتا ہے۔

غزہ سے فائر کیے گئے راکٹوں کو اسرائیل کے آئرن ڈوم دفاعی میزائل سسٹم نے ناکارہ بنا دیا۔

بمباری کے بعد تباہ ہونے والی عمارت سے ایک شخص بچے کو ملبے نکال کر جارہا رہے۔

جنوبی اسرائیل میں غزہ کے ساتھ سرحد کے قریب جب اسرائیلی فوجی پوزیشنیں لے رہے ہیں، جو توپ خانے کے گولے بکتر بند گاڑی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Israel

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023

Palestinians In Gaza

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div