Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

پشاور: چھاتی کے سرطان کی مریض خواتین کے لیزر سیکشن میں مرد تعینات

بڑی شرمندگی ہوتی ہے لیکن مجبوری ہے، مریضہ
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 04:49pm

کینسر اسپتال ارنم میں خواتین لیزرسیکشن میں مرد تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک مریضہ کا کہنا ہے کہ بہت شرمندگی ہوتی ہے تاہم مجبوری ہے۔

دنیا بھر میں اکتوبر کو چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگہی کے مہینے کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ ایسے موقع پر پشاور کے کے کینسر اسپتال ارنم میں خواتین کے استحصال کے حوالے سے آج نیوز کے انکشاف پر صوبائی حکومت کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

کینسر اسپتال ارنم میں کینسر کی مریض خواتین کے لیزرسیکشن میں مرد تعینات ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب کئی مریضوں نے آج نیوز سے رابطہ کیا اور اپنے لیے شدید شرمندگی اور مشکل کا باعث بننے والی صورت حال کے بارے میں بتایا۔

آج نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک مریضہ نے بتایا کہ لیزر کے لیے قمیض اتارنی پڑتی ہے، اور لیزر سیکشن میں دونوں میل اٹینڈٹ ہیں،کوئی خاتون نہیں۔

مریضہ نے بتایا کہ مرد اٹینڈٹ کے سامنے بڑی شرمندگی ہوتی ہے لیکن مجبوری ہے، کیوں کہ صوبے میں لیزر صرف یہاں ہی ہوتا ہے۔

دوسری جانب آج نیوز کی نشاندہی پر صوبائی وزیر اطلاعات میاں فیروز شاہ کا ردعمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے کہا کہ کہیں بھی اپنی روایات کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے محکمہ صحت کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

cancer hospital