Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

پی پی کی سابق ایم پی اے کے گھر چوری ، ایس ایچ او کا دعائیں کرنے کا مشورہ

واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا
شائع 11 اکتوبر 2023 12:09pm
پیپلز پارٹی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید  - تصویر/ فائل
پیپلز پارٹی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید - تصویر/ فائل

کراچی میں پیپلز پارٹی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید کے گھر ہونے والی چوری کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سعدیہ جاوید کی گھریلو ملازمہ ہی لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئی تھی، واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ 20 ستمبر کو فاطمہ نامی ملازمہ کو رکھا گیا تھا، جو اکثر ساتھ بہن اور ماں کو بھی لے آتی تھی، 6 اکتوبر کو ملازمہ اپنی بہن کے ساتھ کام کرنے آئی اور کام کرنے کے بعد سوا 3 بجے وہ واپس چلی گئی۔

مدعی مقدمہ نوید نے کہا کہ 7 اکتوبر کو پتہ چلا میری بہن سعدیہ جاوید کے گھر واردات ہوگئی ہے۔

پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے نے کہا کہ میرے گھر سے 85 لاکھ کا سونا اور 5 لاکھ کیش چوری ہوئے ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او درخشاں کلیم موسی نے کہا کہ وظیفہ کریں پیسے مل جائیں گے، ایس ایچ او دعائیں کرنے کا مشورہ دیتا رہا، اس کا رویہ درست نہیں تھا۔

Crime

Street Crimes

Karachi Street Crimes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div