Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

خلائی مخلوق کی ویڈیو بنائیں اور 10 لاکھ ڈالر کا انعام پائیں

مقابلے کا دلچسپ حصہ، آپ خود خلائی مخلوق کے کپڑے پہن کر بھی ویڈیو بنا سکتے ہیں
شائع 12 اکتوبر 2023 08:13pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

امریکا کی ایک ویڈیو ڈور بیل کمپنی ”رِنگ“ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہر اس شخص کو 1 ملین ڈالرز کا انعام دے گی جو ’اپنے انڈور یا آؤٹ ڈور رنگ ڈیوائس پر ایک حقیقی خلائی مخلوق کے غیر تبدیل شدہ سائنسی ثبوت‘ کو ریکارڈ کرے۔

رنگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خواہ یہ آپ کے ڈرائیو وے پر ایک ماورائے دنیا مخلوق کے چلنے یا اڑنے کی ویڈیو ہو یا آپ کے گھر میں موجود غیر معمولی مخلوق اور غیر معمولی رویے کی نمائش کرنے والی ناقابل شناخت لائف فارم ہو، آپ اس کی صاف فوٹیج جمع کروائیں۔

اگرچہ کسی کی جانب سے حقیقی ماورائے دنیا مخلوق یا خلائی مخلوق کو دیکھنے اور اس کی ویڈیو بنانے کے امکانات بہت کم ہیں، لیکن رنگ کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ نے انتہائی چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس خیال کو ایک کیمپین میں تبدیل کردیا ہے، یہ مقابلہ 3 نومبر تک چلے گا۔، لیکن انعام جیتنے کیلئے خلائی مخلوق کا مستند ہونا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں

نمائش کیلئے پیش خلائی مخلوق کی لاشوں کا ماجرا کیا ہے

’خلائی مخلوق کا حملہ، 20 روسی فوجی پتھر میں تبدیل‘

مصنوعی ذہانت نے زمین پر خلائی مخلوق کے ٹھکانے دریافت کرلیے

تاہم، جو لوگ تخیلیقی خیال کے مالک ہیں اور خلائی مخلوق کی طرح کپڑے پہننا پسند کرتے ہیں وہ بھی اس مقابلے میں حصۃ لے سکتے ہیں، مقابلے میں حصہ لینے کیلئے صرف اپنے رنگ ڈیوائس پر خلائی مخلوق کی اپنی سب سے تخلیقی تشریح کیپچر کریں اور جمع کروائیں، اور آپ 500 ڈالر کا ایمازون گفٹ کارڈ جیتنے کے لیے دوڑ میں شامل ہوں گے۔

انسان کی ہمیشہ سے ہی خلائی مخلوق میں دلچسپی رہی ہے، اور کچھ افراد اور کمپنیوں نے اس دلچسپی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔

1995 میں فاکس نے خصوصی ایلین پوسٹ مارٹم نشر کیا، جس نے تقریباً 100 ملین ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا، تاہم بعد میں اسے دھوکہ دہی کے طور پر بے نقاب کیا گیا۔

Aliens

Extra Terrestrial Life

Video Proof

doorbell cameras

reward for aliens recording

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div