Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سونم کپور نے اپنی ’توہین‘ پر یوٹیوبر کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

اداکارہ نے ہتک آمیز تبصروں، آن لائن ہراسانی اور انٹرنیٹ پر منفی تبصروں پر مؤقف پیش کیا
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2023 01:09pm

آن لائن ہراسانی سے شوبزشخصیات بھی تنگ ہیں، بھارتی اداکارہ سونم کپور بھی اس کی زد میں آگئیں۔

سونم کپور نے ایک یوٹیوبر ’راگنی‘ کو حراساں کرنے پر قانونی نوٹس جاری کیاہے، یوٹیوبر نے اپنی ایک ویڈیو میں اداکارہ کے تبصرے کا مذاق اڑایا تھا۔

جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ راگنی کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو سے سونم کپور، ان کے شوہر آنند آہوجا اور ان کے فیشن برانڈز کی ساخت پر منفی اثر پڑرہا ہے۔

اداکارہ نے اس طرح کے ہتک آمیز تبصروں، آن لائن ہراسانی اور انٹرنیٹ پر منفی تبصروں پر اپنا مؤقف پیش کیا۔

مزید پڑھیں:

فواد خان کی پوسٹ پر سونم کپور کا دلچسپ ردعمل

بھارتی اداکارہ سونم کپور پاکستانی بلاگر کی شکرگزار

کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی میں سونم کپور اور ٹام کروز پرفارم کریں گے

راگنی نامی یوٹیوبر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام اور یوٹیوب پر اس نوٹس کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’وہ جس کا نام نہیں لیا جانا چاہیے‘۔

نوٹس میں سونم کپور کو تنقید کا نشانہ بنانے والی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ برائے مہربانی رپورٹ کردہ لنک کو حذف کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے پلیٹ فارم کو مذکورہ سرگرمیوں کے لئے استعمال نہیں کریں گی۔

ٓنوٹس میں یوٹیوبر سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے درخواست پر توجہ نہیں دی تو سونم کپور اپنی ساکھ کو بچانے کے لیے ضروری کارروائی کرنے کا حق رکھتی ہیں۔

راگنی کے مطابق جس ویڈیو کو مبینہ طور پر ہٹانے کا نوٹس ملا ہے وہ سونم کپور کے کچھ عوامی پروگراموں میں دیے گئے بیانات کے بارے میں ہے۔

انہوں نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’یہ ویڈیو سونم کپور کے احمقانہ بیانات کے بارے میں تھی۔ ہم بھی کبھی کبھی اسی طرح کے بیانات دیتے ہیں۔ کبھی کبھار احمقانہ باتیں کہنا ایک عام انسانی بات ہے۔ میں نے اس ویڈیو میں سونم کی جتنی توہین کی ہے اس سے زیادہ میں نے ان کا دفاع بھی کیا ہے‘۔

راگنی کے یوٹیوب پر 6 ہزار سبسکرائبرزہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اتنی مشہور شخصیت کے نوٹس لینے کے لیے نہ تو وسائل ہیں اور نہ ہی وقت۔

نوٹس کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روسٹڈ ویڈیو میں کچھ بھی ’قابل اعتراض‘ نہیں ہے۔

سونم کپور نے حال ہی میں یوکے انڈیا ویک 2023 میں بھارت کی نمائندگی کی تھی، انہیں برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے اس پروقار تقریب کیلئے دعوت دی تھی۔

اداکارہ جلد فلم ’بلائنڈ‘ میں جلوہ گر ہوں گی، ان کی یہ ڈیجیٹل ڈیبیو فلم ایک اہم موضوع پر فلمائی گئی ہے، ان کا کردار ایک نابینا شخص کی زندگی کی عکاسی کرے گا۔

harassment

Youtuber

lifestyle

Sonam Kapoor

raginyy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div