Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

’نتائج جاننے کے باوجود فلسطین کے لیے بات کی‘، سونم کپور چھا گئیں

اداکارہ نے اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کیلئے آواز بُلند کی
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2023 03:08pm
تصویر: سونم کپور/انسٹاگرام
تصویر: سونم کپور/انسٹاگرام

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اس وقت توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، مسلم دنیا فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے سوشل میڈیا پر اپنی آوازیں بُلند کر رہی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی جانب سے اسرائیلی فوج کی فلسطین پر بمباری کی شدید مذمت نے ان کے مداحوں کو خوشگوارحیرت سے دو چارکیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اظہارِیکجہتی کیا۔

اداکارہ نے اپنی پہلی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’غزہ میں آدھی عوام بچوں پر مشتمل ہے۔‘

مزید پڑھیں:

امریکا میں فلسطینی نژاد 6 سالہ بچہ صہیونی دہشت گرد نے قتل کردیا، ماں زخمی

آئس کریم ٹرکوں میں اب لاشیں رکھی جانے لگیں

آپ کو پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ بہت اچھا تھا، بھارتی عاطف اسلم پر برس پڑے

دوسری اسٹوری پر اداکارہ نے نیو یارک ٹائمز کے مضمون کا ایک اقتباس شئیر کیا تھا جو نکولس کرسٹوف کا تحریر کردہ تھا، جس میں فلسطینی بچوں کے ساتھ یکطرفہ بے حسی کی مذمت کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی اس جرت کو سراہا جارہا ہے، اداکارہ کو اسرائیل کا ساتھ نہ دینے اور نہتے فلسطینیوں کی حمایت میں اپنا مؤقف پیش کرنے پر پذیرائی مل رہی ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے اداکارہ کی انسٹااسٹوریز کو ایکس پر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ کے اس عمل کو خوب پسند کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’انہوں نے نتائج جاننے کے باوجود فلسطین کے لیے بات کی، انہوں نے ہمیشہ صحیح مسئلے کو اٹھایا ہے یا اس کی حمایت کی ہے جس پرباقی سُپر اسٹار خاموش رہے ہیں‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ان کا یہ عمل انہیں ایک سچا انسان بناتا ہے‘۔

اس سے قبل سوارا بھاسکر اور شاہ رخ خان نے بھی معصوم فلسطینی بچوں کے قتل کی مذمت کی تھی۔

بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے ایکس پرصارفین سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’چھوٹے بچوں کے قتل سے کچھ بھی حل نہیں ہوگا، فلسطین میں امن کی دعا کریں‘۔

اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی اسرائیلی دہشت گردوں کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ حملے کی مذمت کی اور اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر حماس کے تشدد سے ’صدمے‘ میں آنے والوں کی منافقت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

فلسطین کی آزادی پسند تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل پر تاریخی اور غیر متوقع حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج غزہ پر بمباری کر رہی ہے۔

اسرائیلی فورسز کی طرف سے گھروں، خواتین اور بچوں کو بلا امتیاز نشانہ بنانے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری سے اب تک 2329 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، 9700 زخمی جبکہ 300,000 بے گھر ہو چکے ہیں۔

Instagram

Indian Actress

Sonam Kapoor

Palestinian Israeli Conflict

drone attacks

Attacks

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div