Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

میئر کراچی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواستیں مسترد

الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ درست قرار دے دیا
شائع 19 اکتوبر 2023 02:27pm
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی۔ فوٹو —فائل
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی۔ فوٹو —فائل

الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ درست قرار دے دیا، اور مرتضٰی وہاب کے خلاف دائر تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔

سٹی کورٹ، الیکشن ٹریبونل غربی میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ضلع کیماڑی سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے میئر کراچی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کےامیدواروں کی درخواستیں مسترد کردیں۔

یوسی 8 ابراہیم حیدری کے ریٹرننگ افسر نے مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیتے ہوئے منظورکیا تھا، جس پر پی ٹی آئی کے 4 اور جماعت اسلامی کے 2 امیدواروں نے کاغذات کی منظوری کو چیلنج کیا تھا۔

درخواست میں اختیارکیا تھا کہ مرتضٰی وہاب ضلع جنوبی گزری کے ربائشی ہیں، قوانین کے مطابق اُمیدوار اسی حلقے سے الیکشن لڑ سکتا ہے جہاں کا ووٹر ہو۔

الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ درست قرار دے دیا، اور مرتضٰی وہاب کے خلاف دائر تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔

Murtaza Wahab

mayor karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div