Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
13 Dhul-Qadah 1445  

صحت کے شعبہ میں پاکستان کا سنگ میل، نومولود کے دل کی کامیاب سرجری

پاکستان میں طب کی دنیا میں بڑی کامیابی ہے، نگراں وزیر صحت سندھ کا خراج تحسین
شائع 19 اکتوبر 2023 05:21pm
صحت کے شعبہ میں پاکستان کا سنگ میل، نومولود کے دل کی کامیاب سرجری۔ تصویر بذریعہ مصنف
صحت کے شعبہ میں پاکستان کا سنگ میل، نومولود کے دل کی کامیاب سرجری۔ تصویر بذریعہ مصنف

کراچی میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی کے ڈاکٹرز نے بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے نومولود کے دل کی کامیاب سرجری کی ہے۔

لیاقت آباد نمبر4 کے رہائشی بچے کو جناح اسپتال سے چائلڈ انسٹیٹیوٹ منتقل کیاگیا تھا، جہاں بچے کا آکسیجن لیول بہت کم تھا۔

دل کے دائیں خانے سے نکلنے والی شریان پھیپھڑوں میں جاتی ہے اور دل کے بائیں خانے سے نکلنے والی شریان خون سپلائی کرتی ہے تاہم متاثرہ بچے میں یہ سسٹم اس کے برعکس تھا۔

ڈاکٹر ارجمند کا کہنا ہے کہ جس وقت بچے کی پیدائش ہوئی تو نوٹس لیا گیا کہ آکسیجن لیول بہت کم تھا تاہم اب سرجری کے بعد بچے کی حالت بہتر ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس قسم کی سرجری کے لئے کراچی میں صرف دو اسپتال ناکافی ہیں مزید اسپتالوں کی ضرورت ہے۔

نگراں وزیر صحت سندھ نے بھی نومولود کے دل کی کامیاب سرجری کو پاکستان میں طب کی دنیا میں بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے ڈاکٹرز اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صحت

Newborn Baby

healthy lifestyle

Sindh institute of child health and neonatology