Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

جن افغانوں کو جان کا خطرہ ہے وہ رابطہ کریں، انہیں یہیں پر رکھیں گے- پاکستان

'این جی اوز اور یو این ایچ سی آر ان لوگوں کی لسٹ فراہم کریں جن کی جان کو خطرہ ہیں'
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2023 06:48am
Is it possible to send back illegal immigrants from Pakistan?| Spot Light | Aaj News

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ترجمان قیصر آفریدی کا کہنا ہے کہ 2021 میں افغانستان سے جو لوگ آئے تھے ان میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو واپس جائیں گے تو ان کی زندگی اور آزادی کو وہاں پر خطرہ ہوسکتا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے اپیل کر رہے ہیں کہ ایسا کوئی سسٹم سامنے لایا جائے، جس کے تحت ان لوگوں کو پاکستان میں مینیج کیا جسکے اور رجسٹرڈ کیا جاسکے۔

قیصر آفریدی نے کہا کہ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق 6 لاکھ سے زائد لوگ پاکستان آئے ہیں، ان میں آدھے سے زیادہ نے ہم سے رابطہ کیا ہے، وہ پناہ کی تلاش میں ہیں انہیں بین الاقوامی حفاظت کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب

جس کے جواب میں نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا فیروز جمال کاکاخیل نے کہا کہ اگر کسی کو اپنے ملک میں جان کا خطرہ ہے تو اس کیلئے قانون موجود ہے، جن کی جان کوخطرہ ہے وہ ہم سے رابطہ کریں، ان کو یہاں پرہی رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: غیر قانونی غیر ملکیوں کی بے دخلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ان کا کہنا تھا کہ کیبنیٹ میٹنگ میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ’جو کو بھی جان کا خطرہ ہے یا اس طرح کے مسائل ہیں اس کو ہم بالکل نہیں چھیڑیں گے‘۔

فیروز جمال نے کہا کہ این جی اوز اور یو این ایچ سی آر ان لوگوں کی لسٹ فراہم کریں جن کی جان کو خطرہ ہیں، انہیں کوئی ڈی پورٹ نہیں کرے گا۔

Afghan refugees

Illegal Afghan Residents

Illegal Afghan Immigrants

Afghan Refugees Returning

afghan national stories

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div