Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

غیر قانونی غیر ملکیوں کی بے دخلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

آرٹیکل 184/3 کی درخواست فرحت اللہ بابر، محسن داوڑ اور دیگر نے دائر کی
شائع 01 نومبر 2023 07:11pm

سپریم کورٹ میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی بے دخلی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184/3 کی درخواست فرحت اللہ بابر، سینیٹر مشتاق، محسن داوڑ اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں وفاق، صوبوں، نادرا، وزارت خارجہ اور داخلہ سمیت دہگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نگراں حکومت کا بڑی تعداد میں لوگوں کی بے دخلی کا فیصلہ غیر قانون قرار دیا جائے، جن کی پیدائش پاکستان میں ہوئی شہریت ان کا حق ہے، جن شہریوں کے پاس قانون دستاویز ہے ان کی بے دخلی غیر قانونی ہے۔

مزید پڑھیں

غیرقانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کیلئے گرفتاریاں، ہولڈنگ سینٹرز پہنچائے جانے لگے

ڈیڈلائن ختم ہوتے ہی کراچی میں تارکین وطن کیخلاف کارروائی، 4 افغان شہری گرفتار

غیرقانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کیلئے گرفتاریاں، ہولڈنگ سینٹرز پہنچائے جانے لگے

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے غیرقانونی مقیم ایک لاکھ40 ہزار 322 افراد اپنے ممالک واپس جاچکے ہیں اور یہ تمام افراد رضا کارانہ طور پر اپنے ملک واپس گئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری اور ملک بدری کاعمل شروع ہوچکا، غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی رضاکارانہ واپسی بھی جاری رہےگی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان سے واپس جانے والوں اور ملک بدرکیے جانے والوں سےعزت و احترام کے ساتھ برتاؤ کیا جائے گا، خوراک و طبی امداد سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

Afghan refugees

Supreme Court

اسلام آباد

afghan citizen

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Illegal Afghan Residents

Illegal immigrants

Illegal Afghan Immigrants

Afghan Refugees Returning

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div