Aaj News

منگل, مئ 14, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

ڈیڈلائن ختم ہوتے ہی کراچی میں تارکین وطن کیخلاف کارروائی، 4 افغان شہری گرفتار

پولیس کی جانب سے سہراب گوٹھ، الآصف اسکوائر اور اطراف میں اعلانات بھی کیے گئے
شائع 01 نومبر 2023 02:10pm
Actions begin as deadline for refugees’ return expires - Aaj News

ملک بھر کی طرح کراچی میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو دی گئی ڈیڈلائن ختم ہوگئی جس کے بعد تارکین وطن کے خلاف ایکشن کا آغاز ہوگیا۔

کراچی ایسٹ زون پولیس کی جانب سے سہراب گوٹھ، الآصف اسکوائر اور اطراف میں اعلانات بھی کیے گئے جس میں انہیں واپس افغانستان جانے کی ہدایت کی گئی۔

آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو آخری وارننگ بھی دی گئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ طور پر جانے والے پولیس سے رابطہ کرکے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا، صدر سے چار غیر ملکی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیاجن کا تعلق افغانستان سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ھراست میں لیے گئے چاروں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو حاجی قائم لیا گیا ہے جنہیں واپس افغانستان منتقل کیا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ کیپ میں ایف آئی اے، نادارا بھی موجود ہے جو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا ڈیٹا چیک کریں گے جب کہ رینجرز کے دستے بھی سکیورٹی کے لئے اطراف میں موجود ہیں۔

Karachi Police

Illegal Afghan Residents

Illegal immigrants

Illegal Afghan Immigrants

afghan national stories