Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

پاکستانی خاتون نے افغان شوہر کو شہریت دینے کی درخواست واپس لے لی

درخواست پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے کی۔
شائع 02 نومبر 2023 11:24am
تصویر/اے ایف پی
تصویر/اے ایف پی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں افغان نژاد شوہر کی پاکستانی شہریت کے لیے درخواست دائر کرنے والی خاتون مریم بتول نے اپنی درخواست واپس لے لی۔

افغان شہری کو اہلیہ کی جانب سے پاکستانی شہریت دینے کی درخواست پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے کی۔

درخواست گزارمریم بتول کے وکیل جمشید ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ آپ نے آپ نے متاثرہ شخص کی جانب سے کیوں نہیں درخواست دی، اس پر وکیل نے جواب دیا کہ شوہر کی اپنی درخواست کل سماعت کیلئےمقررہے، اس لیے یہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کے شوہرکی درخواست کل مقررہے تو کل ہی دیکھ لیتے ہیں۔

عامرفاروق نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظورکرتے ہوئےکیس نمٹادیا۔

Illegal Afghan Residents

Illegal Afghan Immigrants