Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

ایم کیو ایم نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا

عام انتخابات سے قبل ایم کیو ایم پاکستان متحرک ہوگئی
شائع 02 نومبر 2023 07:12pm

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عام انتخابات سے قبل عوامی رابطے بہتر کرنے کے کے لیے ایم کیو ایم متحرک ہوگئی اور ایم کیو ایم نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایم کیو ایم برنس روڈ ٹاؤن کی جانب سے 4 نومبر کو محمد بن قاسم روڈ نزد فریسکو چوک پر کارنر میٹنگ کی جائے گی، کارنر میٹنگ سے کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنوینئرز اور اراکین رابطہ کمیٹی خطاب کریں گے۔

عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں یکم اکتوبر سے ٹاؤنز کی سطح پر جلسے بھی کیے جا رہے ہیں، ایم کیو ایم 3 بڑے ٹاؤنز میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر چکی ہے، ایم کیو ایم نے شہر کے تمام ٹاؤنز میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

حالیہ دنوں متعدد سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنان کے ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت سے رابطے جاری ہیں، مختلف برادریوں اور جماعتوں کے رہنما و کارکنان جلد ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کریں گے۔

کراچی پر قبضے کا خواب دیکھنے والوں کی نیندیں حرام ہوگئی، خالد مقبول

دوسری جانب ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے لیاقت آباد کے کامیاب جلسے پر ذمہ داران اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن ہی ایم کیوایم پاکستان کا واحد اثاثہ ہیں، ایم کیوایم کی صفوں میں اتحاد شہری سندھ کی بقاء کا ضامن ہے۔

مزید پڑھیں

ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کی ملٹی پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم نے باغ جناح جلسے کی تاریخ تبدیل کردی

سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے، دھرتی ماں صرف پاکستان ہے صوبے نہیں، خالد مقبول

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی پر قبضے کا خواب دیکھنے والوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، 2018 کی طرح غیر مقامی افراد کو کراچی پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی انجینئرنگ اپنے انجام کو پہنچی، کارکن کراچی سے پورے پاکستان کو چلانے کی تیاری کریں۔

karachi

MQM

MQM Pakistan

mqm rabita committee

mqm jalsa

khalid maqbood siddiqui