Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

کاربوہائیڈریٹس کے مسائل کم اور فوائد زیادہ ہیں، نئی تحقیق

ان غذاؤں میں موجود کاربس انسانی جسم کو حیرت انگیز فوائد دے سکتے ہیں
شائع 09 نومبر 2023 11:28am
تصویر : فائل فوٹو
تصویر : فائل فوٹو

ایک غلط رجحان خاصا عام ہوچکا ہے جس کے تحت کاربوہائیڈریٹس کو انسانی صحت کیلئے نامناسب قرار دیا جارہا ہے۔

ماہرین کاربوہائیڈریٹس کو وزن میں اضافے، ٹائپ 2 ذیابیطس اور صحت کے دیگر مسائل کی وجہ قرار دیتے ہیں۔

لیکن حالیہ تحقیق نے ان سب رجحانات کو غلط ثابت کردیا ہے، محققین کے مطابق چینی اور ریفائنڈ اناج میں بنے پروسیسڈ کھانوں میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار زیادہ جبکہ اہم وٹامنز اور معدنیات کی مقدار کم ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق درج ذیل غذاؤں میں موجود کاربس انسانی جسم کو حیرت انگیز فوائد دے سکتے ہیں۔

اوٹس

اوٹس ایک صحت مند ناشتہ ہے جو کئی وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔

اس میں 70 فیصد کاربس جبکہ 8 گرام فائبر شامل ہوتا ہے، اوٹس پروٹین کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہے۔

یہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہوئے دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔

کیلے

سارا سال دستیاب رہنے والے پھل کیلے میں 31 گرام کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں، اس میں پوٹاشیم اور وٹامن بی 6 اور سی بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

کیلے نہ صرف بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں بلکہ دل کی صحت کو بھی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

شکر قندی

لذت اور غذائیت سے بھرپورشکر قندی ایک عمدہ سبزی ہے، یہ وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس کےعلاوہ وٹامن اے کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہے۔

کینو

رسیلے پھلوں میں شمار کیا جانے والا پھل کینو میں پانی کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔ اس میں تقریباً 15.5 گرام کاربس پائے جاتے ہیں۔

کینو فائبر کا ایک بہترین ذریعہ ہیں، ان میں موجود وٹامن سی دل کی صحت کیلئے بہت مفید ہیں۔

لوبیا

لوبیا میں موجود وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس گردوں کی صحت کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے۔

اس میں موجود کاربس اور پروٹین کی وافر مقدار انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہیں۔

چنے

چنے پروٹین کا ایک بہترین ذریعہ ہیں، اس میں بہت سے وٹامن اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔

چنے کو دل اور ہاضمے کی صحت کے علاوہ کینسر کی روک تھام کے لیے بھی مفید قرار دیا جاتا ہے۔

صحت

lifestyle

healthy lifestyle

Foods

Carbohydrates

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div