Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

کراچی: آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قتل کیس، گاڑی سے ملنے والی کی چین کا پتا لگا لیا گیا

لونی کوٹ کے قریب پیٹرول پمپ سے ملنے والی چابی مقتول کے گھر کی نکلی
شائع 11 نومبر 2023 06:23pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہ زیب کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، تفتیش کاروں نے مقتول کی گاڑی سے ملنے والی کی چین کا پتا لگا لیا ہے، لونی کوٹ کے قریب پیٹرول پمپ سے ملنے والی چابی مقتول کے گھر کی نکلی۔

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہ زیب کی لاش گزشتہ روز کراچی میں صفورا چورنگی کے قریب جھاڑیوں سے ملی تھی۔

مقتول شاہ زیب جمعرات کو حیدرآباد سے آن لائن بکنگ لے کر کراچی پہنچا تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق مقتول کو اسی رات قتل کرکے ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کے موبائل اور دیگر دستاویزات کی تلاش جاری ہے، مقتول کی گاڑی چلانے والا شخص اور لڑکی کون تھی، تحقیقات جاری ہیں۔

شاہ زیب کے والد کا کہنا ہے کہ رات میں بیٹے کا موبائل فون بند جارہا تھا، کار ٹریکر بند تھا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ میرے بیٹے کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔

لاش ملنے کے بعد ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک کا کہنا تھا کہ شاہزیب کے قتل میں خاتون سمیت کئی افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، مقتول شاہزیب کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ ایک بیٹے کا باپ تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: بلدیہ یوسف گوٹھ ٹرمینل کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکا، 2 مزدور جاں بحق

ٹانک میں مسلح افراد کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید

پشاور: کالعدم تنظیم داعش کا مالی معاون گرفتار، تعلق افغانستان سے ہے

شاہزیب کے قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف سچل پولیس نے درج کیا۔

karachi

Murder

Crime

Online Taxi