Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

گزشتہ حکومت نے فلم انڈسٹری کیلئے مختص پیسے صحیح سمت میں نہیں لگائے، جمال شاہ

وفاقی وزیر نے کہا کہ میرے پاس پیسے ہوتے تو اب تک کم ازکم 20 فلمیں پروڈیوس ہوچکی ہوتی
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2023 10:51pm

نگراں وفاقی وزیر ثقافت جمال شاہ کہتے ہیں کہ گزشتہ حکومت نے فلم انڈسٹری کیلئے مختص کئے گئے پیسے صحیح سمت میں نہیں لگائے۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں ونڈر ویمن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پروگرام میں نگراں وفاقی وزیر ثقافت جمال نے آرٹسٹوں اور صحافیوں سے ملاقات کی ۔

وزیر ثقافت کا کہنا تھا جمال شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے سارے فنکار پھول ہیں لیکن اس زمین کے ناجائز حاکموں نے کانٹوں کی فصل کاشت کی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹسٹ کو یہ فکر رہتی ہے قبر کی زمین ملے گی بھی یا نہیں کیونکہ فنکاروں کو ججوں اور حکومتی عہدے داروں کی طرح ریٹائرمنٹ پر مراعت اور پلاٹ نہیں ملتے ۔

جمال شاہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے فلم انڈسٹری کیلئے مختص کئے گئے پیسے صحیح سمت میں نہیں لگائے، آئیکون ایوارڈ جیسے بیکار پروگرام کئے گئے جس میں کروڑوں روپے خرچ ہوئے اور چند منظور نظر لوگوں کو نوازا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے پاس 2 ارب ہوتے تو اب تک خرچ ہوچکے ہوتے کم ازکم 20 فلمیں پروڈیوس ہوچکی ہوتی،اس ملک میں کم ٹکٹ والے تقریباً 4 ہزار سینما گھر کی ضرورت ہے تاکہ سال میں تقریبا 300 فلمیں بھی بن سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں فیصلہ سازی کا طریقہ نہیں، ہمارے ایوانوں میں وہ لوگ جائے ہیں جن کے پاس یا تو ناجائز دولت ہوتے ہیں یا وہ ان میں سے ہوتے ہیں جنہوں نے انگریزوں کے گھوڑے یا جوتے صاف کئے ہوتے ہیں یا مخبری کی ہوتی تھی یہ اشرافیہ ہے میرے نزدیک یہ لوگ بدنما لوگ ہیں ان کو حق نہیں کہ ایوانوں میں جائیں ۔

اس موقع اداکار مصطفی قریشی نے جہاں فلسطینیوں سے اظہار یکجیتی کی وہیں وزیر ثقافت سے انہوں کئی شکوے بھی کرڈالے۔

مصطفی قریشی نے کہا کہ جو کچھ فلسطین میں ہورہا ہے یہ ظلم اور بربریت ہے ہم صرف آواز اٹھا رہے ہیں تو کیوں نہ ہم مل فلسطین پر فلم بنائیں۔

مصطفی قریشی نے وفاقی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ آپ کا دل حساس ہے کیونکہ آپ بنیادی طور پر فنکار ہیں اس لیے آپ سے پوچھتا ہوں کہ پچھلے بجٹ میں 2 ارب فلم انڈسٹری کے لیے مختص کئے گئے تھے وہ پیسے کہاں ہیں۔

معروف اداکار صلاح الدین تنیو نے وزیر ثقافت کو مشورہ دیا کہ ٹی وی پر چلنے والے مواد کو بہتر کرکے اس میں علاقائی پروگرام بھی شامل کئے جائیں۔

اداکارہ سدرہ نیازی کہتی ہیں کہ جمال شاہ خود فنکار ہیں اسی لیے وہ فنکاروں کے مسائل زیادہ بہتر سمجھ سکتے ہیں۔

تقریب میں اداکار ایوب کھوسہ سمیت دیگر فنکار اور شرکا نے جمال شاہ کو رائٹ مین فار رائٹ جاب بھی قرار دیا ۔

Jamal Shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div