Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ن لیگ کی سیاسی سرگرمیاں تیز، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت

لغاری خاندان نے ن لیگ میں شمولیت اختیارکرلی
اپ ڈیٹ 19 نومبر 2023 04:31pm

مسلم لیگ ن نے سندھ میں سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں، لغاری خاندان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، جب کہ اعلیٰ قیادت نے پیپلزپارٹی کے ارباب عالمگیر اور انڑ فیملی کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔

مسلم لیگ ن کی پورے پاکستان میں بالخصوص سندھ میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، اور قیادت کی جانب سے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان ملاقاتوں میں رہنماؤں کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوتیں بھی دی جارہی ہیں۔

پشاور میں مسلم لیگ ن کے اعلی سطح وفد نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ارباب عالمگیر سے ملاقات کی، اور انہیں ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ارباب عالمگیر سے ملاقات کرنے والے لیگی وفد میں محمد صفدر، اقبال ظفر جھگڑا اور ارباب خضر حیات شامل تھے، وفد نے پی پی رہنماوں کو قائد ن لیگ نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق ارباب عالمگیر لیگی قیادت سے حلقے کی عوام سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

ملاقات کے بعد ارباب خضر حیات نے بتایا کہ لیگی وفد نے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی، ارباب عالمگیرعوام سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

لغاری خاندان کی ن لیگ میں شمولیت

سندھ سے تعلق رکھنے والے لغاری خاندان نے ن لیگ میں شمولیت اختیارکرلی ہے، لغاری سردار نے ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی، ملاقات میں مختلف ن لیگ رہنما بھی موجود تھے، لغاری خاندان کا ماضی میں دادو کی سیاست اہم کردار رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو دعوت

دوسری جانب مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن کراچی میں انڑ ہاؤس آئے جہاں ان کی غلام رسول انڑ اور پی ٹی آئی نوابشاہ کے صدر امام علی انڑ سے ملاقات ہوئی۔

 لیگی رہنماؤں کی پی ٹی آئی کے انٹر خاندان سے ملاقات
لیگی رہنماؤں کی پی ٹی آئی کے انٹر خاندان سے ملاقات

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ میں موجودہ سیاسی صورتحال اور عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ ن لیگ کے رہنماؤں نے انڑ فیملی کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی۔

ن لیگ کے رہنما بشیر میمن نے بتایا کہ انڑ فیملی نے ہمیں ملاقات میں مثبت جواب دیا ہے۔

pti

PMLN

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div