Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، علی نواز اعوان اور آصف نکئی بھی خان کا ساتھ چھوڑ گئے

رہنما پی ٹی آئی علی نواز اعوان اور سابق صوبائی وزیر سردار آصف نکئی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 19 نومبر 2023 09:20pm

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ایک اور بڑا کھلاڑی ساتھ چھوڑ گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی علی نواز اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ جبکہ سابق صوبائی وزیر سردار آصف نکئی بھی پی ٹی آئی چھوڑ گئے۔

تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا لگ گیا۔ سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان منظر عام پر آئے، اور انھوں نے لاہور میں آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین اور صدرعلیم خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں عون چوہدری اور آئی پی پی کی دیگر قیادت شریک تھی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کرنے کے اپنے فیصلے سے انھیں آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :

عمران خان کی انتخابات کے حوالے سے جیل میں کی گئی منصوبہ بندی بے نقاب، ’200 لوگوں کی لسٹ مانگی ہے‘

ن لیگ کی سیاسی سرگرمیاں تیز، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت

الیکشن کمیشن پراعتماد ہے، انتخابات شفاف ہوں گے، آصف زرداری

علی نواز اعوان نے جہانگیرترین سے ملاقات میں انھیں اپنے آئندہ سیاسی فیصلے سے آگاہ کیا۔ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان کو آئی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

سابق صوبائی وزیر سردار آصف نکئی بھی پی ٹی آئی چھوڑ گئے

تحریک انصاف کو علی نواز اعوان کے بعد ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ سردار آصف نکئی نے بھی جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کی اور آئی پی پی میں شمولیت اختیارکر لی۔

سردار آصف نکئی کی استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت سے ملاقات کے موقع پر عون چوہدری صمصام بخاری نعمان لنگڑیال اور دیگر قیادت شریک تھی۔

جہانگیرترین اور علیم خان نے آصف نکئی کے آئی پی پی میں شمولیت پر انھیں خوش آمدید کہا۔

Ali Nawaz Awan

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div