Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

تندوروں کی ہڑتال ختم، روٹی کی نئی قیمت کیا ہوگی؟

تندور ایسوسی ایشن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے درمیان مذاکرات کامیاب
شائع 21 نومبر 2023 08:17pm

تندور ایسوسی ایشن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد تندور ایسوسی ایشن نے 12 روز سے جاری ہڑتال ختم کردی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں 165 گرام وزنی روٹی 25 روپے اور 330 گرام وزنی روٹی کی قیمت 50 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد اور تندور ایسوسی ایشن کے رہنماوں کے درمیان روٹی کی وزن اور نرخوں کے حوالے سے مذاکرات ہوئے۔

مذاکرات کے دوران کوئٹہ میں 165 گرام وزنی پیڑے سے تیار ہونے والی روٹی کا ریٹ 25 روپے اور 330 گرام وزنی پیڑے سے تیار ہونے والی روٹی کا نرخ 50 روپے مقرر کرنے پر اتفاق ہوا۔

کامیاب مذاکرات کے بعد تندور ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تندور مالکان نے کل سے شہر کے تمام تندور معمول کے مطابق کھولنے کی یقین دہانی کرائی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ سعد بن اسد نے تندور ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وزن میں کمی کرنے والے تندور کو ہمیشہ کے لیے بند کیا جائے گا اور مالکان کو جیل کے حوالے کیا جائے گا۔

تندور ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق یہ نرخ نامہ 10 روز تک ہو گا اور وزن اور قیمت بڑھانے کے لیے ایک بار اور مذاکرات کیے جائیں گے۔

negotiations

quetta

Naan Roti

Tandoor Association

deputy commissioner quetta

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div