Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

فرحت اللہ بابر پیپلز پارٹی پارلمینٹیرینز کے سیکرٹری جنرل کےعہدے سے مستعفی

فرحت اللہ بابر پیپلزپارٹی پارلمینٹیرینز کے سیکرٹری جنرل کےعہدے سے مستعفی ہوگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا...
شائع 23 نومبر 2023 10:19pm

فرحت اللہ بابر پیپلزپارٹی پارلمینٹیرینز کے سیکرٹری جنرل کےعہدے سے مستعفی ہوگئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، سینئر پی پی رہنما اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر کا آصف زرداری کے انٹرویو کے بعد استعفیٰ سامنے آ گیا۔

فرحت اللہ بابر کے دستخط سے ہی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو الیکشن کے لیے ٹکٹ جاری ہونا تھے۔

فرحت اللہ بابر پیپلزپارٹی میں صدر ہیومن رائٹس سیل کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ ہیومن رائٹس سیل پر توجہ دوں گا۔

PPP

resign

Pakistan People's Party (PPP)

farhatullah babar