Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

نواز شریف پر بے بنیاد کیسز بنے، عمران خان عدالتوں کے لاڈلے ہیں، نگراں وزیرداخلہ

نگراں حکومت کیلئےنوازشریف اوربلاول ایک جیسےہیں۔ سرفراز بگٹی
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2023 01:35pm
نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی۔ فوٹو — فائل
نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی۔ فوٹو — فائل

نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتوں کا لاڈلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کا عام شہری تصور نہیں کر سکتا۔ نگراں حکومت نوازشریف کو کوئی ’فیور‘ نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ لاپتاافرادکےمعاملے پرعدالت کانگراں وزیراعظم کوبلانامناسب نہیں ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں نوازشریف پرجو کیسز بنے وہ زیادہ تربے بنیاد تھے۔تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا کہ بیٹے سے تنخواہ لینے کے جرم میں کوئی نااہل ہوا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ انہیں جیل میں حاصل سہولیات کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا، عدالتی نظام میں اصلاحات کی بہت ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کی طرف سےن لیگ کوکوئی فیور نہیں دی جارہی، نگراں حکومت کیلئےنوازشریف اوربلاول ایک جیسےہیں۔

سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے حوالے سے کہا کہ دیوارپھلانگ کر آئے والے کو مہمان کادرجہ نہیں دےسکتے۔ 3 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن واپس لوٹ چکے ہیں،واپسی کا عمل ایک ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔ واپس لوٹنے والوں میں 99 فیصد تعداد افغان تارکین وطن کی ہے۔

نگراں وزیرداخلہ کے مطابق پاکستان میں افسوسناک واقعات میں ”را“ کا کردارہوتاہے،لاپتاافرادکےمعاملے پرعدالت کانگراں وزیراعظم کوبلانامناسب نہیں ہے۔ پاکستان میں لاپتا افراد کی تعداد خطے میں سب سے کم ہے، یہ معاملہ ملک کےخلاف ہتھکنڈا بن چکاہے۔

Nawaz Sharif

missing person case

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

sarfaraz bugti

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div