Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

بحرانوں سے نکلنے اور عوام کو ریلیف دینے کا تجربہ ن لیگ کے پاس ہے، شہباز شریف

نوازشریف کی قیادت میں معاشی خودانحصاری کاخواب حقیقت بنائیں گے، شہبازشریف
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2023 07:41pm

سابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اورعوام کو ریلیف دینے کا تجربہ مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سینئیر پارٹی رہنماؤں، سابق ایم این ایز اور سابق ٹکٹ ہولڈرز نے لاہور میں ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں سیاسی امور اور آئندہ انتخابات کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرنے والوں میں خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، راجہ ریاض، سردار اویس لغاری شامل تھے۔

پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری، پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء تارڑ اور سابق ایم این اے قیصر احمد شیخ نے بھی پارٹی صدر سے الگ ملاقات کی۔

ملاقاتوں میں تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور پارٹی رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی تیاریوں پر شہباز شریف کو آگاہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر خود انحصار اور مضبوط پاکستان امت مسلمہ کے مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی ترین اثاثہ ہیں، انہیں تعلیم یافتہ اور ہندمند بنانا ہو گا۔

شہبازشریف نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کا تجربہ مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے، نواز شریف کی قیادت میں معاشی خود انحصاری کا خواب حقیقت بنائیں گے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div