Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

صرحا اصغر کے ایہان کی پہلی سالگرہ، دلکش تصاویر وائرل

سادگی سے سالگرہ منانے نے سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو چھو لیا
شائع 28 نومبر 2023 03:01pm
تصویر: صرحا اصغر/انسٹاگرام
تصویر: صرحا اصغر/انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے یٹے کی پہلی سالگرہ سے دلکش تصاویر شئیر کردیں۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پراپنے شوہر عمر مرتضیٰ اور بیٹے ایہان کے ہمراہ دلکش صاویر شئیر کی ہیں۔

تصاویر میں موجود تمام افراد کو خوبصورت ڈینم کی جیکٹ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

کارٹون کیریکٹر والے خوبصورت کیک نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔

اس جوڑے نے اپنے بیٹے کی سالگرہ نہایت سادگی سے منائی ، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو چھولیا۔

شوبز انڈسٹری کے دیگر اداکار اور صارفین کی جانب سے بھی اس جوڑے کو بیٹے کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

Instagram

Son

birthday

lifestyle

Birthday celebration

Baby Boy

Bold Photoshoot

Srha Asgr