Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

آپ کا فون ہیک تو نہیں کرلیا گیا؟ جاننے کے لیے یہ کریں

بیشتر اوقات ہمیں علم بھی نہیں ہوتا اور ہمارا فون ہیک کیا جاچکا ہوتا ہے
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2023 11:27am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

فون ہیک کر لیے جانے کا مسئلہ خاصا پریشان کن ہے، بیشتر اوقات ہمیں معلوم بھی نہیں ہوتا اور ہمارا فون ہیک کرلیا جاتا ہے۔

اس سنگین نوعیت کے مسئلے سے بچنے یا اسے جانچنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عوامی آگہی سے ویڈیو اپ لوڈ کی گئی۔

ویڈیو میں ایک طریقہ بتایا گیا ہے، جس کی مدد سے موبائل صارفین اپنا فون باآسانی ہیک ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

سب سے پہلے کی پیڈ پر جاکر ٭#67 # ٹائپ کریں اور کال کردیں۔

فون اسکرین پر ایک کورس اسٹارٹ ہوگا جو آپ کو بتا دے گا کہ کون کون سی سروسز آپ کی فوروارڈڈ(Forwarded) ہیں۔

اگرآپ کی کوئی بھی سروسز فارورڈڈ ہوں گی تو ان کے او ٹی پیز وغیرہ اسکیمرز کے پاس جاسکتے ہیں۔

کچھ بھی فارورڈڈ ہے تو اس کیلئے کی پیڈ میں جاکر #002# ٹائپ کرکے کال کیجئیے۔

اس کے بعد جتنی بھی سروسز فارورڈڈ ہوں گی وہ سب ڈِس ایبل ہوجائیں گی۔

تصدیق کیلئے آپ کے پاس ایک نوٹیفیکیشن بھی آجائے گا اورآپ اسکیم ہونے سے بچ جائیں گے۔

Mobile Phones

lifestyle

tips

hacker

Phone Hacking

Mobile Users

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div