Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

جاپانی فیکٹری کیلے کے ہتھوڑے بنانے کی ویڈیو سے وائرل

کمپنی نے جاپانی کارٹون ' اینیمی' سے متاثر روبوٹ ماسک، مجسمے، مختلف پھلوں اور سبزیوں کی اصلی انناس سے بروکولی تک دھاتی نقلیں تیار کیں
شائع 29 نومبر 2023 06:19pm
تصویر- اوڈیٹی سینٹرل
تصویر- اوڈیٹی سینٹرل

حال ہی میں ایک جاپانی مینوفیکچرنگ فیکٹری اپنی عجیب و غریب نئی مصنوعات کی وجہ سے وائرل ہورہی ہے, فیکٹری میں اصلی کیلے کی شکل کے ہتھوڑے بنائے جا رہے ہیں۔

جاپان کے شہر ہیروشیما میں واقع آئرن فیکٹری ’اکیڈا‘ کوئی عام دھات کا مینوفیکچرنگ پلانٹ نہیں ہے۔

بلکہ یہ دلچسپ ڈیزائن کے آلات بنانے کے لئے اصل چیزوں کی دھاتی پروسیسنگ میں مہارت رکھتے ہیں۔

گزشتہ برسوں کے دوران انہوں نے ہر طرح کی ’عجیب مصنوعات‘ تیار کی ہیں۔

جن میں جاپانی کارٹون ’ اینیمی’ سے متاثر روبوٹ ماسک، مجسمے، مختلف پھلوں اور سبزیوں کی اصلی انناس سے بروکولی تک دھاتی نقلیں تیار کیں۔

ان کی اب تک کی سب سے مقبول مصنوعات میں ’کیلے جیسا ہتھوڑا‘ شامل ہے۔

یہ کچھ عرصے سے بنایا جارہا ہے، لیکن کمپنی نے حال ہی میں ایک نیا ورژن لانچ کیا اور یہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

2019 میں ’اکیڈا‘ فلپائن میں اگائے جانے والے حقیقی کیلے کی طرح کا پہلا ’کیلے کی شکل کا ہتھوڑا‘ لانچ کرنے کے بعد قومی سطح پر سرخیوں میں آیا۔

مزید پڑھیں

آسمان سے برستے گوشت کی کہانی جس نے لوگوں کو چکرا دیا

ناگاساکی ایٹمی نشانہ کیسے بنا؟

جاپانی جزیرہ جہاں خواتین کا قدم رکھنا بھی ممنوع ہے

اسٹیل کے کیلے کی شکل کے اس ہتھوڑے کو باضابطہ طور پر 2020 میں ایک پروموشنل ویڈیو کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا، جس میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح اسے لکڑی میں کیل ٹھونکنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بظاہر، کیلے کا ہتھوڑا اتنا بڑا ہٹ تھا کہ آئرن فیکٹری ’اکیڈا‘ اب چھوٹے ورژن کے ساتھ ساتھ کیلے کی ایک چھوٹی قسم کا ماڈل بھی فروخت کرتی ہے۔ یہ بہت اچھا پیپر ویٹ بھی بناتے ہیں۔

جاپان میں بڑے کیلے والا ہتھوڑا 11،877 ین (80 ڈالر) اور منی ورژن 3،287 ین (22 ڈالر) میں آن لائن خریدا جاسکتا ہے۔

youtube

Japan

lifestyle

hiroshima

Banana shape Hammer

Iron Factory IKEDA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div