Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

فلم سازوں نے 128 سال پُرانے بحری جہاز کا ملبہ دریافت کرڈالا

فلم ساز جھیل میں سیپ تلاش کررہے تھے
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2023 10:19am
تصویر — بی بی سی
تصویر — بی بی سی

کینیڈا میں فلم سازوں نے 280 فٹ کی گہرائی میں جاکر جھیل سے 128 سال پرانے بحری جہاز کا ملبہ دریافت کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاز کا ملبہ کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں واقع ہورون جھیل میں 280 فٹ گہرائی سے دریافت کیا ہے۔

فلم ساز جھیل کی تہہ میں غیر معمولی طور پر رونما ہونے والی تبدیلیاں نظر آنے کے پیش نظر تحقیق کے لیے گئے تھے۔

جہاز کا نام ’افریقہ‘ بتایا جارہا ہے، جو 4 اکتوبر 1895 کو امریکی ریاست اوہائیو سے کوئلہ لیکر کینیڈا کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن راستے میں جھیل میں ڈوب گیا تھا۔

فلم ساز دوسرے خطوں سے جہازوں کے ذریعے منتقل ہونے والے سیپ تلاش کررہے تھے کہ اس دوران انہوں نے جھیل سے جہاز دریافت کیا۔ جہاز کی دیواروں پر ہر طرف سیپیاں دکھائی دے رہی ہیں۔

canada

افریقہ

Lake Huron