Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

مسلح افواج قوم کی حمایت سے پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گی، آرمی چیف

آرمی چیف کا خیرپور ٹامیوالی کا دورہ، بہاولپور کور کی فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ
شائع 02 دسمبر 2023 05:47pm
فوٹو۔۔۔۔ ٹوئٹر آئی ایس پی آر
فوٹو۔۔۔۔ ٹوئٹر آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ چیلنجوں سے بخوبی واقف ہیں، قوم کی حمایت سے پاکستان کے دشمنوں کے کسی بھی مذموم عزائم کوناکام بنانے کے لیے تیار ہیں، ہرحال میں روایتی جوش ولولے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیر پور کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر بہاولپور نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیرپور ٹامیوالی میں بہاولپور کور کی فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا، جہاں انہیں فیلڈ مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، مشقوں کا مقصد آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے اور میدان جنگ کے طریقہ کار پر پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے آرمر، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ائیرڈیفنس اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا بھی مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے ٹروپس سے بات چیت کی اور ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں، قوم کی حمایت سے وطن دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں ، پاک فوج ہرقسم کی مشکلات کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیارہے۔

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاک فوج کی پوری توجہ مادر وطن کی سرحدوں کے خطرات کے خلاف دفاع پر مرکوز ہے قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گی۔

آرمی چیف کی جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔

ISPR

COAS

army cheif

Khairpur Tamewali

Bahawalpur Corps

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div