Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

احسن اقبال کیخلاف بیان: ن لیگ نے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

شوکاز نوٹس میں دانیال عزیز سے 7 دن میں تحریری وضاحت مانگی گئی ہے
شائع 02 دسمبر 2023 06:03pm

سابق وفاقی احسن اقبال کے خلاف بیان دانیال عزیز کو مہنگا پڑگیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

دانیال عزیز کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس ان کے 30 نومبر کے بیان پر جاری کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے دیے گئے شوکاز نوٹس میں دانیال عزیز سے 7 دن میں تحریری وضاحت مانگی گئی ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق کہ آپ نے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان کیوں دیا؟ پارٹی آئین اس بات کا تقاضہ کرتا ہے ہر رکن پارٹی کے ڈسپلن کی پابندی کرے، دانیال عزیز کا 30 نومبر کا بیان پالیسی کی خلاف ورزی اور حقائق کے منافی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ دانیال عزیز نے غیر ذمہ دارانہ بیان سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، لیگی رہنما 7 روز میں تحریری جواب دیں۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے، دانیال عزیز متنازع بیان بازی سے پرہیز کریں، دانیال عزیز بیان کی وضاحت کریں اور رویہ درست کریں۔

یاد رہے کہ 30 نومبر کو دیے گئے اپنے بیان میں دانیال عزیز نے مسلم لیگ ن اور پارٹی کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ احسن اقبال بلدیاتی حکومتوں کے بارے میں خود کو عقل کُل سمجھتے ہیں، انہیں مقامی حکومتوں سے متعلق تقریر جھاڑنے سے پہلے جواب دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے ریکارڈ توڑ مہنگائی پر قابو کیوں نہ پا سکے؟ اس نااہلی کی وجہ سے ہماری حکومت عوامی سطح پر مکمل ناکام ہوگئی تھی، ہماری پارٹی مسلم لیگ ن مہنگائی کو کم رکھنے کا بہت اچھا ریکارڈ رکھتی تھی۔

مزید پڑھیں

مسلم لیگ ن کا عام انتخابات میں کلین سویپ کرنے کا دعویٰ

ن لیگ پارلیمانی بورڈ اجلاس، سرگودھا سے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا امکان

PMLN

Ahsan Iqbal

اسلام آباد

Rana Sanaullah

daniyal aziz

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)