Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

امریکا میں ڈاکٹر فوزیہ کو عافیہ صدیقی سے نہ ملنے دیا گیا، چابی گم ہونے کا بہانہ

ڈاکٹر فوزیہ کے پاس سرکاری اجازت موجود تھی
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2023 07:53pm
دائیں جانب فوزیہ صدیقی اور بائیں جانب ڈاکٹر عافیہ۔ فوٹو — فائل
دائیں جانب فوزیہ صدیقی اور بائیں جانب ڈاکٹر عافیہ۔ فوٹو — فائل

امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ کو نہیں ملنے دیا گیا۔ جیل حکام نے چابی گم ہونے کا بہانہ کیا*

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ان دنوں امریکا میں ہیں اور انھوں نے اپنی بہن سے ملنے کیلئے واشنگٹن میں حکومتی عہدیداروں سے باضابطہ اجازت بھی لے رکھی تھی لیکن اس کے باوجود انھیں عافیہ صدیقی سے ملاقات سے روک دیا گیا۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ان کی بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کرانے سے امریکی جیل حکام نے انکار کیا۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کے مطابق ملاقات نہ کرانے کیلئے جیل حکام نے چابی گم ہونے کا بہانہ کیا۔

ڈاکٹر عافیہ کے برطانوی امریکی وکیل کلائیو سمتھ نے ڈاکٹر فوزیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈاکٹر فوزیہ کو لے کر کارس ویل جیل گئے تھے تاکہ دونوں بہنیں گلے مل سکیں لیکن گلے ملنا تو درکنار جیل حکام نے انہیں ملنے ہی نہیں دیا اور یہ کہا کہ ملاقاتیوں کے کمرے کی چابی نہ مل رہی۔

خود ڈاکٹر فوزیہ نے کلائیو سمتھ کو بیان ریکارڈ کرایا جس میں انہوں نے کہا کہ جیل حکام انہی اندر لے کر گئے، عافیہ سامنے کھڑی تھی لیکن کمرے کی چابی نہیں ملی اور انہیں اپنی بہن سے نہیں ملنے دیا گیا۔

سینیٹر مشتاق نے کہاکہ ’یہ بہت افسوسناک ہے کہ ڈاکٹر فوزیہ کو جیل لے جاکر بھی ڈاکٹر عافیہ سے نہیں ملنے دیا گیا،جیل کے عملے سے ملاقات کے کمرے کاچابی گم ہونا مضحکہ خیز ہے،سنگین بے رحم مذاق ہے،ایف ایم سی کارس ویل جیل کے عملے کی اس غیر انسانی رویہ کی مذمت کرتاہوں۔ ڈاکٹر فوزیہ کو ڈاکٹر عافیہ سے ملنے اور گلے لگ کرملاقات کا موقع دیا جائے۔‘

یاد رہے کہ امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، سینیٹر طلحہ محمود کے ہمراہ امریکا گئیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں ڈاکٹر فوزیہ نے امریکا میں اسیر اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے 20 سال بعد ملاقات کی تھی ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد بھی تھے۔

اس وقت دونوں بہنوں کی ملاقات فورٹ ورتھ جیل میں ہوئی تھی۔ سینیٹر مشتاق کے علاوہ اس ملاقات میں کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ بھی شریک تھے۔

ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے اپنی ٹویٹ میں اس ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں بہنوں کی ملاقات ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی لیکن اس دوران ڈاکٹر فوزیہ کو عافیہ سے گلے ملنے، ہاتھ ملانے تک اجازت نہیں تھی۔ ڈاکٹرفوزیہ کواس بات کی اجازت نہیں دی گئی کہ وہ ڈاکٹرعافیہ کوان کے بچوں کی تصاویردکھا سکیں، جیل کے ایک کمرے میں جہاں ملاقات ہوئی وہاں درمیان میں موٹا شیشہ لگا تھا۔

USA

aafia siddiqui

Dr.Fowzia Siddiqui

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div