Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پی سی بی اور انگلینڈ کی یونیورسٹی میں معاہدہ، کھلاڑیوں کو بائیو مکینکل سمیت دیگر سہولیات میسر آئیں گی

معاہدے کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، ذکاء اشرف
شائع 04 دسمبر 2023 10:11pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلینڈ کی لفبرا یونیورسٹی کے درمیان لاہور میں معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ جس کے تحت کھلاڑیوں کو لفبرا یونیورسٹی میں بائیو مکینکس سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں معاہدے پر دستخط کی تقریب میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور لفبرا یونیورسٹی کے حکام شریک ہوئے۔

معاہدے کے مطابق لفبرا یونیورسٹی کھلاڑیوں کو بائیو مکینکل سہولیات، انجریز سے صحتیاب ہونے اور پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام میں تعاون کرے گی۔ اور کوچنگ ایجوکیشن کورسز بھی کروائے جائیں گے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے معاہدے کو پاکستان کرکٹ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ اس معاہدے کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔

جونئیر ہاکی ورلڈ کپ سے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کو شکست

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان عبدالحنان شاہد اور غضنفر علی نے ایک ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

جونئیر ورلڈ کپ کا میلہ پانچ دسمبر سے کوالالمپور میں سجےگا۔ پاکستان میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ چھ دسمبر کو نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ سات دسمبر کو نیوزی لینڈ، تیسرا میچ نو دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا۔

Pakistan Cricket Team

england cricket team

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div