Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

کیا آپ نے کبھی ’بھوت سیب‘ دیکھے ہیں؟

'گھوسٹ ایپل' کے نام سے مشہور ان سیبوں کی حقیقت نہایت دلچسپ ہونے کے ساتھ عجیب وغریب بھی ہے۔
شائع 05 دسمبر 2023 11:47am

درختوں پرلٹکتے سیب تو سبھی نے دیکھ رکھے ہوں گے لیکن یہ سیب سیب ہی ہوں گے نہ کہ سیب کے سانچے میں ڈھلی برف۔

یقین کرنے میں مشکل ہوگا لیکن جان لیجئے کہ دنیا میں ’بھوت سیب‘ بھی وجود رکھتے ہیں۔

’گھوسٹ ایپل‘ کے نام سے مشہور ان سیبوں کی حقیقت نہایت دلچسپ ہونے کے ساتھ عجیب وغریب بھی ہے۔

دراصل ان کے ’ بھوت سیب’ بننے کا واقعہ اس وقت رونما ہوتا ہے جب بارش کے سب سیب گرنے سے پہلے سڑ جاتے ہیں۔

اسی دوران سڑتا ہوا سیب خشک ہو نے کے بعد اپنے برفیلے خول کو پیچھے چھوڑتا ہوا خود نیچے گرجاتا ہے۔

یہ بھوت سیب امریکی ریاست مشی گن میں دیکھے گئے ہیں۔

Ghost Apple