Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی

پیپلز پارٹی پارلیمانی بورڈ نے بلاول بھٹو کو ٹکٹوں کی تقسیم پر تجاویز دیں
شائع 05 دسمبر 2023 11:24pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو پیپلزپارٹی سندھ کے پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم پر تجاویز دیں جبکہ بلاول نے عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس کراچی میں سندھ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک ہوئیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیپلزپارٹی سندھ کے پارلیمانی بورڈ نے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق تجاویز دیں۔

بلاول بھٹو کو 27 دسمبر کو ہونے والے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے پروگرام کے انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئیں۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا ، سید مراد علی شاہ، ناصر شاہ، سعید غنی، قادر پٹیل اور مکیش کمار چاولہ موجود تھے۔

آصف زرداری سے پنجاب، بلوچستان اور منڈی بہاؤالدین کے عہدیداران کی ملاقاتیں

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پنجاب، بلوچستان اور منڈی بہاؤالدین کے عہدیداران اور کارکنان نے ملاقاتیں کیں، جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق صدر آصف زرداری سے پیپلزپارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن علی مدد جتک جبکہ منڈی بہاؤالدین سے ندیم افضل چن اور ندیم اصغر کائرہ نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

آصف علی زرداری سے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن گوجرانوالہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ارسلان مختار اور منڈی بہاؤالدین کے رہنما راجہ پال نے بھی ملاقات کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر نے پارٹی رہنماؤں کو عام انتخابات کے لیے تیاریوں اور مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

Bilawal Bhutto

Asif Ali Zardari

karachi

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Asif Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

bilawal house karachi

pakistan peoples party parliamentarians

Sindh Parliamentary Board

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div