Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

سابق ارکان اسمبلی سمیت درجنوں سرکردہ سیاسی شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شامل

پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری
شائع 07 دسمبر 2023 08:46pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے، سابق ارکان اسمبلی سمیت درجنوں سرکردہ سیاسی شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات میں سابق ارکان اسمبلی اور سیاسی شخصیات نے شمولیت کا اعلان کیا۔

مولانا ایم آصف معاویہ، بابر خان سیال، مسز نیلم سیال، مہر اسلم بھروانہ، شیخ ایم یونس، خالد محمود سرگانہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔

اس کے علاوہ چوہدری خالد غنی، امیر عباس سیال، فیصل حیات جبوانہ، شیخ یعقوب، مسز شیخ یعقوب، رئیس محمد ابراہیم بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

مزاری قبیلے کی سرکردہ سیاسی شخصیت سردار ریاض خان مزاری اور سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا اور مبارک دی۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک گھر ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، آپ کی شمولیت سے پاکستان کی ترقی کا سفر تیز ہوگا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں، پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کی جدوجہد سب مل کر کریں گے، پاکستان کو درپیش بحرانوں کا مقابلہ اتحاد اور سیاسی تعاون کی قوت سے کریں گے۔

سابق ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا۔

سابق ارکان اسمبلی نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے ریلیف کے لیے ہمیشہ دیانتداری اور خلوص سے کام کیا۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، سردار ایاز صادق اور سردار اویس خان لغاری بھی موجود تھے۔

##شہباز شریف سے پارٹی راہنماؤں نے ملاقات

دوسری جانب سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی راہنماؤں نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں پارٹی کے سینئر رہنما رانا تنویر، شذرہ منصب کھرل، سید باسط بخاری اور سیدہ نوشین افتخار شامل تھے۔

اس کے علاوہ میاں عمران قریشی ، حامد حمید اور عارف گل نے پارٹی صدر شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، ملاقات میں مستقبل میں پارٹی کی سرگرمیوں اور انتخابات کی تیاریوں پر گفتگو ہوئی۔

پارٹی رہنماؤں نے اپنے اپنے حلقے میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے شہباز شریف کو آگاہ کیا۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی جذبے اور کاوشوں کو سراہا۔

پارٹی رہنماؤں نے پارٹی قائد محمد نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر مبارک بھی دی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نیک تمناؤں کے اظہار پر پارٹی راہنمائوں کا شکریہ ادا کیا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

lahore

shahbaz sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div