Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

کراچی: ایس ایس جی سی نے صنعتوں کی گیس کاٹنا شروع کردی

گیس کی بڑھتی قیمتوں پر احتجاج پر ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے، صنعتکار
شائع 08 دسمبر 2023 07:11pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

کراچی کی صنعتوں کیلئے بری خبر سامنے آگئی، صنعت کاروں کو گیس قیمتوں پر احتجاج کرنا مہنگا پڑگیا، ایس ایس جی سی نے صنعتوں کی گیس کاٹنا شروع کردی۔

ایک جانب صنعت کاروں کا گیس کی قیمتوں پر احتجاج جاری ہے تو دوسری جانب ایس ایس جی سی نے صنعتوں کی گیس کاٹنا شروع کردی ہے۔

ایس ایس جی سی نے کراچی کے بڑے 49 یونٹس کی گیس گزشتہ روز کاٹ دی۔

صنعتکاروں کے احتجاج اور گیس کمپنی کے اقدامات سے رواں ماہ کروڑوں ڈالر کے ایکسپورٹ آرڈر متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ، مجموعی شرح 42.68 فیصد تک پہنچ گئی

’پاکستان سے یو اے ای کو گوشت کی ایکسپورٹ پر پابندی میں 6 ماہ کی توسیع‘

صنعتکار جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ گیس کی بڑھتی قیمتوں پر احتجاج پر ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے، ایس ایس جی سی ڈرا دھمکا کر ایکسپورٹ سیکٹرکی گیس کاٹ رہا ہے۔

gas prices

industries

import export

sui northern gas company

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div