Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

اینڈرائیڈ سے آئی فون پر ڈیٹا کی منتقلی اب بہت آسان

اسمارٹ فون یوزرز 2 کیٹگریز میں تقسیم کیے جاتے ہیں، ایک وہ جو آئی فون استعمال کرتے ہیں اور دوسرے ہپیں اینڈرائیڈ...
شائع 09 دسمبر 2023 02:14pm
تصویر: سی این ای ٹی
تصویر: سی این ای ٹی

اسمارٹ فون یوزرز 2 کیٹگریز میں تقسیم کیے جاتے ہیں، ایک وہ جو آئی فون استعمال کرتے ہیں اور دوسرے ہپیں اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے۔ اب جب بات کی جائے ایک فون سے دوسرے مں منتقلی کی تو سب سے دشوار کام ڈیٹا ٹرانسفر ہوتا ہے۔

عربی میگزین سیدتی میں شائع رپورٹ کے مطابق علیحدہ آپریٹنگ سسٹم کے باعث اینڈرائیڈ سے آئی فون میں ڈیٹا منتقلی کافی مشکل ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسمارٹ فونز کا ارومدار آپریٹنگ سسٹم پرہی ہوتا ہے، اسی لیے ایپلی کیشنز کے کام کرنے کا آئی فون اور اینڈرائیڈ میں طریقہ کاربھی مختلف ہوتا ہے۔

فون کے ڈیٹا کی باآسانی منتقلی کے لیے چارآسان طریقے ہیں۔

1 ۔ آئی ایس او پر موو کرنا 2 ۔ایک کلک سے اینڈرائیڈ سے آئی فون ڈیٹا منتقلی
3 ۔ کانٹیکتس، ای میلزاور کیلنڈرز وغیرہ کی اینڈرائیڈ سے آئی فون میں منتقلی 4 ۔ آئی ٹیونز سے میوزک، ویڈیوز اورتصاویر آئی فون میں بھیجنا

اینڈرائیڈ سے آئی فون میں ڈیٹا کیسے منتقل کیا جائے

پہلا طریقہ:

ایپل کی جانب سے لاننچ کی گئی اینڈرائیڈ ایپ ’مووٹو آئی او ایس‘ کے ذریعے تمام ڈیٹا باآسانی آئی فون میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔

تاہم یہ طریقہ صرف نئے ماڈل کے آئی فون کیلئے کارآمد ہوتا ہے، اس کے ذریعہ میوزک یا موبائل میسجز اٹیچمنٹ منتقل نہیں کیے جاسکتے۔

ڈیٹا منتقلی کیلئے آئی فون سیٹنگز میں جا کر تمام فائلز کو سلیکٹ کریں، پھرآٓئی فون میں منتقلی کیلئے ’سینڈ ٹو آئی فون‘ کے آپشن پرکلک کریں۔

آئی فون سیٹ کرنے کے بعد اینڈرائیڈ فون آن کریں اور ’موو ٹو آئی او ایس‘ کا آپشن ایکیٹو کرکے ہدایات پر عمل کریں۔

دوسرا طریقہ:

محدود فائلزیا ویڈیوز کی منتقلی کیلئے دوسرا طریقہ بہتر رہتا ہے جس کے ذریعے اڈیٹا بھی محفوظ رہے گا۔ اس کیلئے صارف کو ’اینی ٹرینز‘ ایپ استعمال کرنا ہوگی۔

یہ ایپ اینڈرائیڈ فون سے آئی فون پر تمام ڈیٹا محفوظ طریقے سے منتقل کرنے سہولت فراہم کرتی ہے۔

اس کے لیے اپی سی یا میک پر ’اینی ٹرینز‘ ایپ ڈاؤن لوڈ جرنے کے بعد کمپیوٹر کو آئی فون سے منسلک کر۔ پھر ’فون سوئچر‘ پروگرام کے آئیکونپر کلک کریں جہاں ’اینڈرائیڈ سے آئی فون‘ درج ہو گا۔

تیسرا طریقہ:

ڈیٹا منتقلی کیلئے ’فون ٹرینز‘ پروگرام بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو صارف کو 3 آپشنز فراہم کرتا ہے۔

اس سے آپ ڈیٹا آئی فون میں منتقلی کیلئے فاسٹ ٹرانسفر کا آپشن منتخب کرسکتے ہیں جس سے ڈیٹا تیزی سے منتقل ہوجاتا ہے۔ اس میں ’کاپی‘ کا آپشن بھی موجود ہوتا ہے جس سے ڈیٹا محفوظ رہتا ہے۔

اس کیلئے بھی اپی سی پر پروگرام ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گا۔

چوتھا طریقہ:

چوتھے طریقہ کار میں ای میل رابطے سے ڈیٹا منتقل کیا جاتا ہے، اس کے لیے اینڈرائیڈ فون میں درج جی میل اکاؤنٹ منتخب کرنے کے بعد کونٹیکٹس/ ای میل / کیلنڈرز کو سنک کر کے ’ سنک ناؤ’ منتخب کریں تو تمام سلیکٹڈ فائلزمنتقل ہو جائیں گی۔

Android

iPhone

Data transfer

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div